سرکردہ سائنسدانوں کی ایسی تحقیق جس کی مثال نہیں ملتی

رائل سوسائٹی ترجیحی بنیادوں پر ایسے طریقوں سے متعلق تحقیق شروع کرنے جا رہی ہے جن سے کورونا وائرس کی وبا کا خاتمہ کیا جا سکے۔ماہرین کا ایک پینل مختلف ممالک کے اب تک کے تجربات اور موجود سائنسی طریقوں کا جائزہ لے گا اور اگلے چند ہفتوں میں مشورہ دے گا کہ موجودہ لاک ڈاؤن میں کس طرح نرمی کی جا سکتی ہے۔

یہ ایک ایسی تحقیق ہوگی جس کی مثال نہیں ملتی اور اس کی ضرورت ایک ایسے بحران کی وجہ سے پیش آئی ہے جس کی نظیر نہیں ہے۔عام طور پر اس طرح کی تحقیق میں برسوں نہیں تو کئی ماہ لگ جاتے ہیں لیکن جیسے ہی اس تحقیق میں ماہرین کسی نتیجے پر پہنچیں گے تو اس کے نتائج آن لائن شائع کر دیے جائیں گے۔آنے والے ہفتوں میں وہ ان چیزوں سے متعق اپنا جائزہ پیش کریں گے: ماسک کا استمعال، کیا وائرس موسم گرما میں کم خطرناک ہوگا، بچوں کو واپس سکول بھیجنے کے کیا اثرات ہو سکتے ہیں، اور اس بات کا جائزہ بھی لیا جائے گا کہ لوگوں کے تحفظ کو خاطر میں رکھتے ہوئے کیسے سماجی دوری کے اقدامات میں نرمی کی جائے۔

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading