سرکاری ملازمین کے بچے اب ٹرین میں مفت میں سفر کر پائیں گے ‘حکومت کابڑا فیصلہ

نئی دہلی:25جنوری۔(ایجنسیز)لوک سبھا انتخابات سے پہلے مودی حکومت سرکاری ملازمین کو ایک اور بڑا تحفہ دیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ریلوے اپنے ملازمین کے دو بچوں کو اب 33 سال کی عمر تک مفت یاترا(سفر) کا پاس دے گا۔ پہلے یہ عمر 21 سال کی عمر تک تھی۔ وزیر ریل پیش گوئل نے اس کے احکام بھی جاری کر دئے ہیں۔ وزیر ریل نے آل انڈیا ریسلوے فیڈریشن کے ساتھ میٹنگ کے بعد اس تجویز کو ہری جھنڈی دی۔ وزیر ریل نے سبھی منڈل ریلوے مینیجرز کو خط جاری کر دئے گئے ہیں۔ریل ملازمین کا یہ مطالبہ سالوں سے چل رہا تھا۔ ریل ملازمین کا کہنا تھا کہ ان کے بچے 20 یا 21 سال کی عمر کے بعد ہی زیادہ سفر کرتے ہیں۔ وہ دوسری ریاستوں یا شہروں میں پڑھائی کے بعد امتحان دینے یا پھر دوسرے کورس کے لئے باہر جاتے ہیں۔ اس وجہ سے ریلوے ملازمین نے حکومت سے بچوں کو ریل سفر کی دی جانے وانے والی سہولیات کی وقت کی حد بڑھانے کا مطالبہ کیا تھااس سہولیت کے تحت ملازم کے بیٹے اور بیٹی دونوں ہی شامل ہیں ، پر بیٹی شادی ہوتے ہی مفت سفر پاس سے محروم ہو جائے گی۔ بیٹے کی شادی کے بعد یعنی 33 سال کی عمر تک سفر کر سکیں گے بشرط وہ خود پر منحصر نہ ہوں۔ مطلب خود سرکاری نوکری کر رہے ہیں تو اس سہولیت سے محروم ہو جائیں گے۔

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading