سانس میں بو آنے کی وجوہات کیا ہیں ؟

سانس میں بو
سانس میں بو کس شخص کو پسند ہوسکتی ہے ؟ یقیناً اس سے پوری شخصیت کا تاثر خراب ہوجاتا ہے اور سامنے والے کو بات کرنے میں بھی مشکل پیش آتی ہے۔

تاہم یہ کسی غذائی عنصر کی کمی کی جانب اشارہ بھی ہوسکتا ہے۔یہ بات برطانیہ میں ہونے والی ایک طبی تحقیق میں سامنے آئی۔ویسے تو انسان پیاسا ہو تو سانس میں بو پیدا ہوجاتی ہے جس کی وجہ پانی کی کمی سے خوراک اور بیکٹریا منھ میں زیادہ دیر تک موجود رہتے ہیں جو بدبو کا باعث بنتے ہیں۔ یہ جسم میں آئرن اور وٹامن سی کی کمی کی علامت بھی ہوسکتی ہے۔

غذا اور ناقص غذائیت کو اکثر افراد نظرانداز کردیتے ہیں مگر یہ روزمرہ کے طبی مسائل کا باعث بننے والی عادت ہے۔تحقیق کے مطابق وٹامن سی جسم میں ایسے مواد کو خارج کرنے میں مدد دیتا ہے جو کہ سانس میں بو کا باعث بنتے ہیں۔

وٹامن سی ایسا تیزابی اور ناقابل رہائش ماحول پیدا کرتا ہے جو منہ میں پیدا ہونے والے بیکٹریا کو ختم کرتا ہے۔ سانس میں بو پیدا ہونا کچھ جان لیوا امراض کی بھی نشانی ہوسکتی ہے۔ بہت زیادہ بو جگر اور گردوں کے امراض کی علامت ہوسکتی ہے جبکہ یہ گردے فیل ہونے کی بھی نشانی ہوتی ہے۔

مسوڑوں اور دل کے امراض کے درمیان تعلق موجود ہے اور سانس میں بو پیدا ہونا اس کی ابتدائی انتباہی علامت ہوسکتی ہے۔ مسوڑوں کے امراض کی ایک بڑی نشانی بدبو دار سانسیں ہوتی ہیں۔محققین کے مطابق اگر سانس کی بو بہت زیادہ ہو اور کافی دورانیے تک رہے تو آپ کو ڈاکٹر سے معائنہ ضرور کرالینا چاہئے۔

یہ ایک سینڈیکیٹیڈ فیڈ ہے. جس میں ادارہ نے کوئی ترمیم نہیں کی ہے. بشکریہ سچ نیوز پاکستان – اصل لنک

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading