سال 2022 میں 65 ہزار ہندوستانیوں کو امریکی شہریت

واشنگٹن: امریکی کانگریس کی تازہ رپورٹ کے بموجب سال 2022 میں 65 ہزار 960 ہندوستانی باقاعدہ امریکی شہری بنے۔میکسیکو کے بعد ہندوستانی دوسرا بڑا گروپ ہیں۔

سال 2022میں امریکہ میں مقیم بیرونی نژاد افراد کی تعداد 46ملین(4 کروڑ 60 لاکھ) تھی جو امریکہ کی 333 ملین (33کروڑ 30لاکھ) کی آبادی کا تقریباً 14 فیصد بنتی ہے۔

سال 2022 میں جملہ 9لاکھ 68 ہزار 380 افراد کو امریکی شہریت ملی۔سی آر ایس کے بموجب سال 2023میں امریکہ میں بیرونی نژاد ہندوستانی امریکیوں کی تعداد 28لاکھ 81ہزار 330 تھی۔

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading