ناندیڑ::22اپریل ( ورق تازہ نیوز) ممبئی میں ہوئے دہشت گردانہ حملے اے ٹی ایس چیف ہیمنت کرکرے شہید ہوئے تھے لیکن انکے تعلق سے مالیگاو¿ں بم دھماکے مقدمہ ضمانت پر رہا بی جے پی امیدوار سادھوی پرگیہ سنگھ ٹھاکور پر شدید تنقیدیں ہورہی ہیں ۔اسلئے ناندیڑ ضلع میں آ ج کمیونسٹ پارٹی کی جانب سے سادھوی پرگیہ کے خلاف زبردست مظاہرے کرکے انکی امیدواری کو منسوخ کرکے انکے خلاف ملک سے غداری کامقدمہ درج کرکے جیل میں ڈالنے کامطالبہ میمورنڈم کے ذریعہ حکومت ہند سے کیاگیا ہے۔کنوٹ میں کمیونسٹ پارٹی کے عہدیداران نے شہر کے جیجا ماتا چوک میں آج سادھوی کے خلاف شدید مظاہرے کیے گئے اس موقع پر کامریڈارجن آڈے ‘تعلقہ سیکریٹری جناردھن کاڑے ‘شیخ چاند‘ شیخ فرید شیخ کے علاوہ دیگر ورکرز بھی موجود تھے۔
٭آج ماہور میں بھی سادھوی پرگیہ سنگھ کے خلاف کمیونسٹ پارٹی نے مظاہرہ کرتے ہوئے تحصیلدار کو میمورنڈ دیا گیاجس میںسادھوی پرگیہ سنگھ ٹھاکور کے شہید ہیمنت اکرکرے کے تعلق سے دیئے گئے بیان کی شدید مذمت کی گئی ۔میمورنڈم میں بی جے پی سے مطالبہ کیاگیا کہ وہ سادھوی کی امیدواری منسوخ کرے ۔ مالیگاو¿ں بم دھماکے کے معاملے میں یو اے پی اے کے سادھوی کے خلاف مقدمہ جاری ہے۔جو دہشت گردانہ سرگرمیوں میں ملوث ہونے کا ثبوت ہے اس لیے بی جے پی اپنی امیدواری کو منسوخ کرکے ۔
حالانکہ وزیر اعظم مودی نے بھی سادھوی کی امیدواری کی تائید کی ہے جب کہ وہ ایک آئینی عہدے پر فائز ہے اور آئینی عہدے کے تحت انھیں اس طرح کے دہشت گردانہ کاروائیوںمیںملوث ملزم کی تائید نہیں کر سکتے جس سے اندازہ ہوتا ہے کہ بی جے پی اور وزیراعظم مودی حکومت بچانے کے چکر میں اس طرح کے مجرمانہ اور دہشت گردانہ سرگرمیوں میں ملوث افراد کو ٹکٹ دے کر کامیاب کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔ اس میمورنڈم پر کامریڈ شنکر سیڈام‘کشور پوار کے علاوہ دیگر عہدیداروں کے دستخط ہے ۔