سابق افسر کلبھوشن جادھو کے معاملہ میں اسد الدین اویسی کابیان

حیدر آباد:جاسوسی کے مبینہ الزامات میں پاکستان کی جیل میں بند ہندوستانی بحریہ کے سابق افسر کلبھوشن جادھو کے معاملہ میں بدھ کو ہیگ میں واقع انٹرنیشنل کورٹ آف جسٹس نے اپنا فیصلہ سنادیا ہے ۔ انٹرنیشنل کورٹ آف جسٹس نے ہندوستان کے حق میں فیصلہ سنایا ہے ۔ عدالت نے کہا کہ پاکستان نے ویانا سمجھوتہ کی خلاف ورزی کی ہے ۔ عدالت نے سزا پر روک لگاتے ہوئے پاکستان کو اپنے فیصلہ پر دوبار غور کرنے کی بھی ہدایت دی ہے ۔ عالمی عدالت کے اس فیصلہ پر مجلس اتحاد المسلمین کے سربراہ اسد الدین اویسی نے بھی اپنا رد عمل ظاہر کیا ہے ۔اسد الدین اویسی نے عالمی عدالت کے فیصلہ کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ ہندوستان نے آئی سی جے میں مضبوطی سے کیس لڑا ۔ کلبھوشن جادھو کو قونصلر رسائی اور غیر جانبدارانہ ٹرائل دئے جانے کے عالمی عدالت کے فیصلہ کا خیر مقدم کرتے ہیں ۔ ساتھ ہی ساتھ انہوں نے وکیل سالوے کا بھی شکریہ ادا کیا ۔

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading