سابقہ ایم پی وانکھیڑے کی جلد ہی شیوسینا میں واپسی

ناندیڑ:17فروری ۔( ورق تازہ نیوز)گزشتہ لوک سبھا چناو کے بعد شیوسینا کو جئے مہاراشٹر کہہ کر بی جے پی میں شمولیت اختیار کرلی تھی ۔ لیکن انھیں پارٹی میں کوئی مقام نہ ملنے پر وہ کافی پریشان تھے۔حالیہ دنوں حدگاو¿ں بازار سمیتی کے انتخابات میں ناکامی کے بعد وہ کافی پریشان ہوگئے جس کے بعد انکی دوبارہ گھر واپس کی بحث سیاسی حلقوں میں شروع ہوگئی ہے اوریہ بھی خبر ہے کہ وہ جلد ہی ”ماتوشری“ پہنچ کر دوبارہ شیوسینا میں شمولیت اختیار کرلیں گے۔عرصہ تک حدگاو¿ں کے رکن اسمبلی اور پھر ہنگولی حلقہ لوک سبھا سے رکن پارلیمنٹ منتخب ہوئے تھے ۔گزشتہ لوک سبھاچناو¿ میں مودی لہر میں بھی وانکھیڑے کو ہنگولی حلقہ میں کانگریس کے راجیوساتو نے شکست دی تھی جس کے بعد وانکھیڑے سیاسی تعطل کاشکار ہوگئے اور بی جے پی میںشمولیت اختیار کرلی ۔اس دوران سابقہ ایم پی سوریہ کانتا پاٹل نے بھی بی جے پی میںشمولیت اختیار کرلی ۔اس طرح حدگاو¿ں تعلقہ کی دو اہم سیاسی شخصیات ایک ہی پارٹی میں شامل ہوگئے ۔

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading