ونچت بہوجن اگھاڑی کے امیدواروں کا اعلان

ناندیڑ:17فروری ۔( ورق تازہ نیوز)

آئندہ لوک سبھا انتخابات کےلئے بہوجن ونچت اگھاڑی نے مراٹھواڑہ کے اہم حلقوں انتخاب سے اپنے امیدواروں کااعلان کردیا ہے ۔

ناندیڑ سے پروفیسر یشپال بھنگے کو پہلے ہی امیدوار ی دینے کااعلان کردیاگیاتھا ۔ کل مزید ایک فہرست جاری کی گئی جس میںا ورنگ آباد‘ عثمان آباد ‘جالنہ اور بیڑ حلقہ لوک سبھا انتخاب کے امیدواروں کے نام شامل ہیں۔ ہنگولی اور پربھنی حلقہ لوک سبھا کے امیدواروں کے ناموں کااعلان 23 فروری کو کیاجائے گا۔اس طرح کی اطلاع پرکاش امبیڈکر نے دی ہے ۔ اورنگ آباد حلقہ لوک سبھا سے ریٹائرڈ جج بی جی کولسے پاٹل ‘جالنہ حلقہ سے ڈاکٹر شردچندر وانکھٰڑے ‘ عثمان آباد سے ارجن سلگر ااوربیڑ سے وشنو جادھو امیدوار ہوں گے۔

واضح رہے کہ پرکاش امبیڈکر اور اسد الدین اویسی کی زیر قیادت مہاراشٹرمیں بہوجن ونچت اگھاڑی کاقیام عمل میں لایاگیا جو متحدہ طور پر لوک سبھا چناومیں حصہ لینے کافیصلہ کیا ہے ۔لیکن دونوں جماعتوں کے متحدہ الیکشن لڑنے سے سیکولر ووٹوں کی تقسیم ہوگی اور فرقہ پرستوں کو اسکا راست فائدہ ملے گا اس بات کومدنظررکھتے ہوئے کانگریس اور این سی پی نے پرکاش امبیڈکر کے ساتھ ہاتھ ملانے کافیصلہ کرلیا ہے لیکن ایم آئی ایم کو ساتھ لینے کےلئے تیار نہیں ہے ۔ اس لئے حالیہ دنوں ناندیڑمیں منعقدہ ونچت اگھاڑی کے جلسہ عام میں اسدالدین اویسی نے پرکاش امبیڈکر کیساتھ انصاف ہونے پر گھاڑی سے علیحدگی کا اعلان بھی کردیاتھا ۔ لیکن اسکے بعد کلیان میں منعقدہ جلسہ عام میں امبیڈکر اور اویسی ایک ہی اسٹیج پر تھے کیونکہ ابھی تک امبیڈکر اور دونوں کانگریس کے درمیان سیٹوں کی تقسیم پر تعطل برقرار ہے ۔ایسے میں ونچت اگھاڑی نے مراٹھواڑہ حلقوں کے اپنے امیدواروں کااعلان کردیا ہے۔

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading