ناندیڑ:کانگریس کارپوریٹر کو مارپیٹ

ناندیڑ:17فروری ۔( ورق تازہ نیوز) قدیم شہرکے اتوارہ پوسٹ آفیس روڈسے جاتے ہوئے کارپوریٹر ناگیش کوکلوارکو مارپیٹ کرکے لوٹ لیاگیا ۔۔ یہ واقعہ 13 فروری کو شب ساڑھے نو بجے رونما ہوا۔اتوارہ پولیس نے اس معاملے میں ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کیا ہے ۔پولیس ذرائع کے مطابق کارپوریٹر ناگیش کوکلوار 13 فروری کو شب 09.30 قدیم پوسٹ آفس علاقہ کی روڈ سے اپنی موٹر سائیکل پر جا رہے تھے اس دوران کچھ افراد نے ان کی گاڑی کو روک دیا اور انہیں مارپیٹ کرکے ان کے پاس موجود ٹائٹن کمپنی کی گھڑی اور 85 ہزار روپیہ مالیت کی سونے کی چین چھین لی۔ اس معاملے میں اتوارہ پولیس نے کوکلوارکی شکایت پر مقدمہ درج کر دیا ہے ۔مگر کوکلوار کے ساتھ مارپیٹ کی وجوہات کاعلم نہیں ہوسکا ہے۔


شہر میں موٹرسائیکل چوری کی وارداتوں کا سلسلہ جاری مزید تین گاڑیاں چوری

ناندیڑ:17فروری ۔( ورق تازہ نیوز) شہر کے وزیرآباد شیواجی نگر پولیس سٹیشن حدود کے علاقوں میں موٹر سائیکل چوری کی تین وارداتےں رونما ہوئی ہےں۔فرحت خان ساکن دےگلورناکہ نے شکایت درج کروائی کہ 15 فروری کو دوپہر2بجے وہ ڈاکٹر لین علاقے میں پانی کی ٹینکی قریب خرید اپنی موٹر سائیکل نمبر Mh 26-BB- 5492 کو کھڑا کیا تھا جسے نامعلوم افراد نے چوری کر لیا جبکہ شیواجی نگر میں واقع ڈومینوز پیزا سینٹر کے سامنے رمیش کوپرے نے اپنی موٹر سائیکل نمبرMh 12-AW- 1060 کھڑا کیا تھا جسے نامعلوم چور کچھ دیر بعد ہی چوری کرکے فرار ہوگئے ۔ چوری کی تیسری واردات شہر کے وساوا گارڈن کے حق میں پیچھے کھڑی کی تھی جسے نامعلوم افراد نے چوری کر لیا اس معاملے میں بھی پولیس نے مقدمہ درج کر دیا ہے شہر میں چوری کی وارداتوں میں مسلسل اضافے سے گاڑی مالکان میں تشویش پائی جاتی ہے کیونکہ شہر کے سبھی علاقوں سے گاڑیاں چوری ہو رہی ہے بالخصوص اہم تجارتی علاقوں میں اس طرح کی وارداتیں بڑھ گئی ہیں

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading