سائنسدانوں کی نئی تحقیق نے دنیا میں تہلکہ مچا دیا،روزے سے عمرمیں اضافہ دنیا حیران

 امریکی ریاست اوٹاہ کے شہر سالٹ لیک سٹی
ہم مسلمان ثواب کے لیے روزے رکھتے ہیں تاہم بہت سے لوگ جانتے ہوں گے کہ روزہ بے شمار طبی فوائد کا بھی حامل ہے۔ اب امریکی سائنسدانوں کی ایک تحقیق میں بھی یہ بات ثابت ہو گئی ہے۔

امریکی ریاست اوٹاہ کے شہر سالٹ لیک سٹی میں واقع ہیلتھ کیئر ہارٹ انسٹیٹیوٹ کے سائنسدانوں نے اپنی تحقیق میں بتایا ہے کہ مہینے میں ایک بار فاقہ کرنا اس قدر مفید ہے کہ اس سے انسان کی عمر میں اضافہ ہوجاتا ہے۔ تحقیقاتی ٹیم کے سربراہ ڈاکٹر بنیامین ہارن کا کہنا تھا کہ ”ہم نے اس تحقیق میں 2ہزار سے زائد لوگوں پر تجربات کیے۔ ان میں سے ایک گروپ کے لوگوں کو ہم نے ہر ماہ کے پہلے اتوار کے روز 24گھنٹے تک روزہ رکھنے کو کہا۔

اگلے پانچ سال بعد جب ان کی صحت کے دوبارہ ٹیسٹ کیے گئے تو روزہ رکھنے والے گروپ کے لوگوں کی مجموعی صحت دوسروں کی نسبت کئی گنا زیادہ بہتر تھی۔ ان میں موٹاپا بہت کم تھا اور ان کے دل اور دماغ کی بیماریوں میں مبتلا ہونے کے امکانات بہت کم تھے۔ اس تحقیق میں ہم اس نتیجے پر پہنچے کہ اگر مہینے میں ایک بار 24گھنٹے کے لیے فاقہ کرنے کی عادت اپنا لی جائے تو عمر میں کئی سال کا اضافہ کیا جا سکتا ہے۔“

یہ ایک سینڈیکیڈیڈ فیڈ ہے. جس میں ادارہ نے کوئی ترمیم نہیں کی ہے. بشکریہ سچ نیوز پاکستان – اصل لنک

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading