
جلگاؤں( سعیدپٹیل )کل مہاراشٹر ریاستی اسکول باکسینگ مقابلوں کا انعقاد حال ہی میں ممبئ میں اختتام پذیر ہوۓ۔ان ریاستی اسکول سطح کے باکسینگ مقابلے کے چودا سال عمر کے مقابلوں میں بھساول کے محمد زید بشیر پٹیل اس طالب علم نے اپنے گروپ میں کھیل کا شاندار مظاہرہ کرکے گولڈ میڈل حاصل کیا ہے۔جبکہ سید کامران نے سیلور میڈل حاصل کیا۔سترہ سال عمر کے مقابلے میں بھیروناتھ وشوکرما کو جست میڈل حاصل ہوا ہے۔یہ تینوں کھلاڑی گلیکسی اسپورٹس کلب کے کھلاڑی ہیں۔انھیں سید اسلم اور رجیش سونونے ان کی رہنمائ و تربیت حاصل ہے۔ طلباء کی شاندار کامیابی پر شہر بھساول سمیت پورے ضلع سے مبارکبادی کا سلسلہ جاری ہیں۔