رپورٹ: یوروپ میں خالصتانی دہشت گردوں کی پرورش میں مصروف پاکستان

نئی دہلی: یوروپ کی لبرل پالیسیوں کی آڑ میں ، پاکستان دہشت گردوں کی پرورش کے لئے جم کر فائدہ  اٹھا رہا ہے۔ کینیڈکی تھنک ٹینک مکڈونالڈ-لوریئر انسٹی ٹیوٹ کی ‘ خالصتان :اے پروجیکٹ آف پاکستان ‘  عنوان سے جاری کی گئی رپورٹ نے دعویٰ کیا ہے کہ یوروپ کی اسی  لبرل ازم کی آڑ میں پاکستان  ہندوستان کے  خلاف خالصتانی دہشت گردوں کی پرورش میں مصروف ہے۔ پاکستان کے ان ارادوں کو تباہ کرنے کے لئے یورپی ممالک کے لئے یہ بالکل صحیح وقت ہے۔اس سے زیادہ دیر ہونے  پر  یہ مسئلہ پورے یوروپ کے لئے خطرناک ہو گا ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ، پاکستان یورپی ممبران پارلیمنٹ کو بھی  ہندوستان کے خلاف زہر اگلنے کے لئے استعمال کررہا ہے۔

رپورٹ کے مطابق ، پاکستان  ہندوستان کے خلاف اس مقصد کی تکمیل میں  ساتھ ساتھ دے رہے برطانیہ کے لارڈ نظیر ، جو اپنے اثر ورسوخ کا استعمال کر تے ہوئے پاکستان کو خفیہ خدمات فراہم کر رہے  ہیں  اور وائٹ ہال کے گلیاروں میں  دراندازی  کر وا رہے ہیں ۔ اور دوسرے ہیں  یورپی یونین – پاک دوستی کے صدر چودھری پرویز اقبال لوسر ۔ یہ دونوں اراکین پارلیمنٹ ہر مرحلے پر ہندوستان  کے خلاف مسلسل زہر اگلتے ہیں ، وہیں پاکستان کی  کسی بھی طرح  کی تنقید کو خاموش کرانے کی کوشش کرتے ہیں۔

تھنک ٹینک کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پہلا خالصانی پرچم برمنگھم میں 1970 میں لہرایا گیا تھا۔ یہ صرف اس بات کی نشاندہی کرتا ہے کہ یوروپ علیحدگی پسند تحریکوں کا مرکزی نقطہ بن گیا ہے۔ تازہ ترین حالات  میں ، پاکستان اس تحریک کو مالی اعانت فراہم کرتے ہوئے اس کو ہوا دے رہا ہے  اور  سکھ نوجوانوں کو گمراہ کرکے اپنے ارادے کو پورا کرنے کی کوشش کر رہا ہے جو پورے یورپ کے لئے باعث تشویش ہے۔ کینیڈا کے تھنک ٹینک کی رپورٹ کے مطابق ، جولائی میں ہی ، مرکزی وزارت داخلہ نے ایسے نو دہشت گردوں کی ایک فہرست جاری کی تھی جو بیرون ملک سے ہندوستان میں دہشت گردی پھیلارہے ہیں۔ ان میں سے دو دہشت گرد بھوپندر سنگھ بھنڈا اور گرمیت سنگھ بگا جرمنی میں آباد ہیں۔ سکھ دہشت گرد تنظیم ببر خالصہ انٹرنیشنل کے سربراہ پرمجیت سنگھ برطانیہ میں مقیم ہیں۔ ببر خالصہ نے 1985 میں  ائیر ایڈیا کی مانٹریال-لندن-دہلی جانے والی فلائٹ میں بم دھماکہ کیا تھا۔ جس میں تین سو کینیڈا ، برطانیہ اور ہندوستانی شہری مارے گئے۔ تھنک ٹینک کی رپورٹ نے یورپ کو متنبہ کیا ہے کہ خا لصتانی  تحریک کو ہوا دینے والا ملک کینیڈا پریشانی کا شکار ہے۔  اس لئے یورپی ممالک کو کینیڈا سے سبق لیتے ہوئے پاکستان کے ایجنڈے کو روکنا چاہئے۔

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading