اسلام آباد: سعودی عرب کے پرنس محمد بن سلمان کے پاکستان دورے سے پہلے پاکستان وزیر خارجہ نے بتایا کہ پرنس نے ستمبر 2018 میں پاکستان وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کو رولیکس کی گھڑی سمیت 63 لاکھ روپے کے بیش قیمتی تحطے دئیے ۔ پاکستانی میڈیا نے وزارت خارجہ نے دستاویزوں کے حوالے سے بدھوار کو بتایا کہ قریشی نے شہزادے کی طرف سے لاکھوں روپے کے تحفے خزانے میں جمع کرادئیے ہیں ۔ 9 اور 10 جنوری کی تاریخ کے ان دستاویزات میں کہا گیا کہ وزیر اعظم عمران خان کے 19 ستمبر 2018 سفر کے دوران وزیر خارجہ کو یہ تحفے دئیے گئے ۔
ڈان نیوز ٹیوی کی طرف سے حاصل کئے گئے دستاویزات کے مطابق قریشی کو رولیکس کی ایک گھڑی، جواہرات سے جڑا سونے کا پین ، سونے کے ایک جوڑی کف لنک، قیمت جواہرات سے جڑے سونے کی تسبیح اور سونے کی ایک انگوٹھی ملی تھی ۔
#SaudiArbia #Prince #Gift #ShahMehmoodQureshi