ممبئی : بالی وڈ اداکار عرفان خان کے فینز کے لئے خوشخبری ہے ۔ جانکاری کے مطابق عرفان کینسر کا علاج کرواکر بھارت واپس لوٹ آئے ہیں ، حالانکہ یہ بھی کہا جارہا ہے کہ ان کا علاج اب یہیں پر ایک ہسپتال میں کیا جائے گا ۔
بتایا جارہا ہے کہ جیسے ہی عرفان کی صحت میں سدھار ہوگا وہ اپنے ہوم ٹاؤن جے پور بھی جائیں گے اور جلد ہی ‘ہندی میڈیم 2-‘ کی شوٹنگ شروع کریں گے ۔
بتایا جارہا ہے کہ فلم کی شوٹنگ 22 فروری سے شروع ہوگی ۔ ابھی کاسٹیوم ڈیزائنر عرفان کے آؤٹ فٹزکو ڈیزائن کررہے ہیں ۔ پچھلے سال عرفان کینسر کے علاج کیلئے لندن گئے تھے اور صرف دیوالی کے موقع پر بھارت آئے تھے ۔
#Cancer #IrfanKhan