رستہ تحفظ مہم کے تحت بھاؤ راو چوہان سہکاری ساکھر کارخانہ میں پروگرام کا انعقاد اردھاپور ( شیخ زبیر ) مہاراشٹر پولیس مرکز ناندیڈ کے تحت رستہ تحفظ مہم 2021 بیداری مہم کی غرض سے ایک پروگرام کا انعقاد کیا گیا جس میں رستہ تحفظ کے لحاظ سے لوگوں کو بیدار کرنے کی کوشش کی گئی. اس موقع پر بھاؤ راو چوہان سہکاری ساکھر کارخانہ کے چئیرمین شری گنپت راؤ تڑکے، پرادیشک واہن ادیھکاری شری بھوسلے، آرٹی او بھالے کر، آرٹی او رام کشن نند گاؤں کر، پی آئی شری ایس آر پاٹل پولیس اسٹیشن بارڈ، کار گذار سیکریٹری شری منوج گاڑے گاؤں کر، شیتکری ادھیکاری شیواجی راؤ دھرمویرکر ،اس طرح سے 125 سے 150 ٹرک ڈرائیور و بیل گاڑی والے افراد حاضر تھے. اس موقع پر راستے کے قوانین اور آمدورفت کے ایکٹس کی تفصیلات و رہنمائی شری شیلیش کامت صاحب نے کی اور ساتھ میں تمام موجود افراد کو تمام عہدیداروں کے ساتھ اجتماعی عہد (شپتھ) دلائی گئی. اس بیداری مہم کے ذریعے لوگوں کو راستے کے قوانین اور ان قوانین پر عمل آوری کے ذریعے حادثات کی روک تھام اور لوگوں کا تحفظ ہے.اس موقع پر سہایک اپنریکشک مہاراشٹر پولیس کیندر ناندیڈ شیخ عبدالرحمن صاحب بھی موجود تھے.جنہوں نے اس مہم کے دوران لوگوں کو آمدورفت کے اصول، ٹرافک سگنلس کی جانکاری اور اس طرح کی اہم معلومات فراہم کی ہے
