راہول گاندھی کی بھارت جوڑو یاترا ناندیڑ بھی پہنچے گی ٗچھ دن قیام:اشوک راو

ناندیڑ:2؍اکتوبر ( ورقِ تازہ نیوز) بی جے پی جھوٹی افواہیں پھیلانے میں انتہائی ماہر ہے اور وہ اپنے اقتدار کا غلط استعمال کرتے ہوئے دوسروں کو بدنام کرتی ہے۔ اس طرح کے خیالات کا اظہار مہاراشٹر کانگریس کے صدر بالا صاحب تھورات نے کیا۔ وہ کانگریس لیڈر راہول گاندھی کی بھارت جوڑو یاترا کے ضمن میں میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کررہے ہیں۔ اس موقع پر سابق وزیر اعلیٰ اشوک رائو چوہان، مہاراشٹر انچارج سنپت کمار، شریمتی میتا، شیواجی رائو موگھے، سونم پٹیل آشیش دُوا، شریمتی ٹھاکر، ایم ایل اے امرناتھ راجورکر، ایم ایل اے موہن ہمبڑڈے، ڈی پی ساونت، گووند رائو پاٹل ناگیلیکر و دیگر کانگریسی قائدین موجود تھے۔

بالا صاحب تھورات نے مزید کہا کہ کانگریس کا نظریہ آئین سے جڑا ہوا ہے۔ اس سلسلے میں مہاراشٹر میں بی جے پی کو اقتدار سے دور رکھنے کے لیے ہم ایک منصوبہ بند طریقہ سے حکومت چلا رہے تھے۔ تاہم جھوٹ اور فرقہ پرستی کے ذریعے ملک کو تقسیم کرنا بی جے پی کی پالیسی ہے۔ بھارت جوڑو یاترا کے بارے میں بتاتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ ایک تاریخی پدیاترا ہے۔ بھارت میں تکثیریت و اتحاد ہی صحیح معنوں میں ملک کی طاقت ہے۔ فی الحال ملک میں بیروزگاری میں اضافہ ہوا ہے۔ کارخانے بند پڑے ہوئے ہیں۔ مہنگائی بڑھ گئی ہے۔ ایسی صورتحال میں ملک کو متحد و مستحکم کرنے کے لیے راہول گاندھی نے بھارت جوڑو یاترا شروع کی ہے۔

ناندیڑ ضلع سے ان کی مہاراشٹر میں آمد ہوگی ۔ بعد ازاں سابق وزیر اعلیٰ اشوک رائو چوہان نے کہا کہ یہ یاترا ایک تحریک ہے۔ اب تک اس یاترا کو بڑے پیمانے پر مثبت رد عمل ملا ہے۔ ملک کی 12 ریاستوں اور دو مرکزی یونین علاقے ، اس طرح جملہ 3 ہزار 570 کلو میٹر کا سفر اس یاترا کے ذریعے کنیا کماری تا کشمیر تک کیا جائے گا۔ ناندیڑ ضلع میں اس یاترا کا مرحلہ 360 کلو میٹر کا ہے۔ اس یاترا کے دوران راہول گاندھی ناندیڑ ضلع میں 6 مقامات پر مقام کریں گے۔ دیگلور سے ناندیڑ ضلع میں داخل ہونے والی یہ یاترا نائیگائوں، ناندیڑ، اردھاپور ہوتے ہوئے ہنگولی ضلع میں داخل ہوگی۔ مذکورہ یاترا ملک میں نئی تحریک کو جنم دے گی، اس طرح کی اُمید کا اظہار بھی اشوک رائو چوہان نے اس موقع پر کیا۔

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading