راہل گاندھی نے رائے بریلی سیٹ سے پرچۂ نامزدگی داخل کیا، کھڑگے کے ساتھ ساتھ سونیا-پرینکا بھی رہیں موجود

کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے اتر پردیش کی رائے بریلی لوک سبھا سیٹ سے جمعہ کے روز اپنا پرچۂ نامزدگی داخل کر دیا۔ راہل گاندھی نے اس سیٹ پر پرچۂ نامزدگی داخل کرنے کے مقررہ وقت سے بمشکل ایک گھنٹہ پہلے اپنا پرچہ داخل کیا۔

اس سے قبل کانگریس نے رائے بریلی لوک سبھا سیٹ پر کھڑے کیے جانے والے امیدوار سے متعلق جاری کشمکش والی حالت سے پردہ ہٹاتے ہوئے آج صبح راہل گاندھی کی امیدواری کا اعلان کیا تھا۔

رائے بریلی گزشتہ دو دہائیوں سے ان کی ماں سونیا گاندھی کا انتخابی حلقہ رہا ہے۔ ساتھ ہی امیٹھی سے کشوری لال شرما کو امیدوار بنانے کا اعلان کانگریس نے کیا۔

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading