راہل پنگلے تھانے لوک سبھا حلقہ انتخاب کے کانگریس کوآرڈینیٹر نامزد

راہل پنگلے تھانے لوک سبھا حلقہ انتخاب کے کانگریس کوآرڈینیٹر نامزد
تھانے (آفتاب شیخ)
مہاراشٹر میں اسمبلی انتخابات کی تیاریاں عروج پر ہیں، اور آل انڈیا کانگریس کمیٹی (AICC) نے انتخابات کے پیش نظر مختلف لوک سبھا حلقوں کے لیے مبصرین اور کوآرڈینیٹرز کا تقرر کیا ہے۔ اس سلسلے میں، تھانے کانگریس او بی سی ڈپارٹمنٹ کے صدر اور ترجمان راہل پنگلے کو تھانے لوک سبھا حلقہ کے تحت آنے والے 6 اسمبلی حلقوں کا کوآرڈینیٹر نامزد کیا گیا ہے۔ اسی کے ساتھ، ایم ایل اے سنجیو جوزف کو اے آئی سی سی مبصر کی ذمہ داری دی گئی ہے۔
راہل پنگلے کو یہ نئی ذمہ داری ان کی پارٹی کے ساتھ طویل وابستگی اور تھانے کانگریس کے ترجمان و او بی سی ڈپارٹمنٹ کے شہر صدر کے طور پر خدمات انجام دینے کے سبب سونپی گئی ہے۔ پنگلے نے پسماندہ طبقے کے لوگوں کو پارٹی سے جوڑنے میں اہم کردار ادا کیا ہے، انہوں نے اس نامزدگی کے لیے کانگریس اعلیٰ کمان کا شکریہ ادا کیا اور انہیں امید ہے کہ وہ اس نئی ذمہ داری کو بھی بخوبی نبھائیں گے۔

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading