ممبئی میں ماہم درگاہ پر بیرسٹر اسدالدین اویسی کی حاضری

ممبئ:(ورق تازہ نیوز)اے آئی ایم آئی ایم کے صدر بیرسٹر اسد الدین اویسی نے اے آئی ایم آئی ایم مہاراشٹر کے صدر امتیاز جلیل اور ممبئی کے صدر رئیس لشکریا کے ساتھ ممبئی میں ماہم درگاہ کا دورہ کیا۔

درگاہ کے انچارج سے بھی ملاقات کی۔ اس موقع پر اے آئی ایم آئی ایم ملک پیٹ(حیدرآباد) کے ایم ایل اے احمد بن عبداللہ بلالہ، اے آئی ایم آئی ایم کے قومی ترجمان وارث پٹھان، سید مشتاق احمد (پی اے بیرسٹر اسد الدین اویسی) اور اے آئی ایم آئی ایم کارکنان موجود تھے۔

یاد رہے کہ آج رات ممبئی کے جوگیشوری میں مجلس کا عظیم الشان جلسہ عام رکھاگیا ہے ۔

 

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading