رام مندر تعمیر: بھومی پوجن کے بعد بھی نہیں شروع ہو سکا بنیاد کھودنے کا کام کیونکہ…

گزشتہ 5 اگست کو ایودھیا میں عظیم الشان رام مندر کی تعمیر کے لیے بھومی پوجن ہو گیا، لیکن اس کے باوجود ابھی تک تعمیری کام سے متعلق سرگرمیاں شروع نہیں ہو سکی ہیں۔ سب سے پہلے تو مندر تعمیر کرنے کے لیے بنیاد کھودنے کا کام کیا جانا ہے اور اس کام میں ایک بہت بڑا رخنہ درپیش ہے۔ رخنہ ہے بارش، جس نے سب کو ہاتھ پر ہاتھ رکھ کر بیٹھنے کے لیے مجبور کر دیا ہے۔ اب جب تک برسات کا موسم ختم نہیں ہو جاتا، بنیاد کھودنے کا کام شروع ہونا ممکن نہیں۔

دراصل مندر کی بنیاد 200 فیٹ گہری کھودی جانی ہے اور ایسے میں اگر بنیاد میں بارش کا پانی بھر جائے تو مسئلہ کھڑا ہو جائے گا۔ اسی لیے شری رام مندر تیرتھ چھیتر ٹرسٹ کے افسران برسات ختم ہونے کا بے صبری سے انتظار کر رہے ہیں۔ ٹرسٹ کے ساتھ ساتھ مندر تعمیر کا کام کرنے والی کمپنی ایل اینڈ ٹی بھی بارش ختم ہونے کا انتظار کر رہی ہے۔ حالانکہ اس درمیان کچھ چھوٹے موٹے کام چل رہے ہیں تاکہ برسات ختم ہوتے ہی جنگی پیمانے پر مندر تعمیر کا کام آگے بڑھ سکے۔

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading