ناندیڑمیں کورونا مریض کوخانگی اسپتال نے 4لاکھ3ہزار550 روپے کابل تھمادیا

ناندیڑ:19 اگست۔(ورق تازہ نیوز)نرمل نیوروکیئر اور سوپر اسپیشلٹی دواخانہ نے ایک کورونا مریض کو چار لاکھ تین ہزار 550 روپیوں کا بل تھمادیا ہے ۔اس بل کے بعد مریض کے فرزندنے میونسپل کارپوریشن کے کمشنر کو بل کم کرنے کیلئے درخواست دی ہے ۔

پون کمار سبھاش چندر کابرا نے میونسپل کمشنر کودی درخواست میں کہا کہ انکے والد رام گوپال کابرا کا 8اگست کو اینٹی جن ٹیسٹ کیاگیا جس میں وہ نیگیٹیوآئے تھے پھر انکے سویب کے نمونے کی جانچ کی گئی کیونکہ انھیں سانس لینے میں تکلیف ہورہی تھی ۔سویب رپورٹ میں وہ پازیٹیو پائے گئے ۔8اگست سے انکے والد شہر کے خانگی اسپتال نرمل نیوروکیئر اور سوپر اسپیشلٹی میں زیر علاج تھے ۔
ڈاکٹرس کی کوششوں سے آج انکے والد صحت یاب ہوگئے لیکن دواخانہ انتظامیہ نے جو بل دیا ہے وہ بہت زیادہ ہے جو میں ادا نہیں کرسکتا۔کیونکہ میں جنرل اسٹور چلاتا ہوں۔لاک ڈاون کے باعث میری دوکان پانچ ماہ سے بند ہے اسکے باوجود دو لاکھ 20ہزار روپے دواخانہ میں جمع کئے ہیں ۔لیکن مزید دو لاکھ کی ادائیگی کے بغیر اسپتال سے ڈسچارج نہیں مل سکتا۔ اسلئے میں آپ کودرخواست دے رہا ہوں ۔میری درخواست ہےکہ بل کم کیاجائے ۔ 4لاکھ تین ہزر 550 روپے بل میں سے اڈوانس ایک لاکھ روپے پہلے ہی ادا کئے جاچکے ہیں باقی تین لاکھ تین ہزار 550روپے ہے ۔جس میں ایک لاکھ تیس ہزار روپے ادا کردئےے گئے اور ابھی ایک لاکھ 73ہزار550 روپے باقی ہے ۔ درخواست گزار نے اسکے ساتھ میڈیکل کا بل بھی منسلک کیا ہے ۔جس کا بل ایک لاکھ42ہزار610 روپے 44 پیسے ہے ۔خانگی اسپتال کے بل پرابھی کمشنر نے کوئی فیصلہ نہیں کیاہے ۔مریض کو اسپتال میںگیارہ دنوں تک علاج کیلئے رکھاگیاتھا۔

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading