رام مندرپرآرڈیننس لانے کی صورت میں بابری مسجد ایکشن کمیٹی سپریم کورٹ کا دروازہ کھٹکھٹائے گی

نئی دہلی ۔26۔دسمبر ۔اجودھیا میں رام مندرکی تعمیرکےلئے آرڈیننس لائے جانے کی صورت میں بابری مسجد ایکشن کمیٹی سپریم کورٹ کا دروازہ کھٹکھٹائے گی۔ بابری مسجد ایکشن کمیٹی کی میٹنگ میں اس بارے میں کہا گیا ہے کہ اگرمرکزی حکومت رام مندرکی تعمیرکے لئے آرڈیننس لاتی ہے تووہ سپریم کورٹ میں اسے چیلنج دیں گے۔نیوز18 سے بات چیت میں کمیٹی کے کنوینرظفریاب جیلانی نے کہا ہے کہ اس موضوع پرمسلسل بیان بازی ہورہی ہے، لیکن اس کا جواب کمیٹی کی طرف سے نہیں دیاجائے گا۔ کمیٹی نے یہ بھی کہا ہے کہ ٹکراوکی حالت کوروکنے کے لئے وہ ضروری اقدامات اٹھائیں گے۔ کمیٹی کا کہنا ہے کہ انہیں جو بھی جواب دینا ہوگا، وہ سپریم کورٹ میں دیں گے

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading