رام جنم بھومی کا فیصلہ ہندوؤں کے حق میں آئے گا۔ آر ایس ایس جنرل سکریٹری بھیاجی جوشی کی پیشنگوئی

رام جنم بھومی کا فیصلہ ہندوؤں کے حق میں آئے گا۔ آر ایس ایس جنرل سکریٹری بھیاجی جوشی کی پیشنگوئی

نئی دہلی: راشٹریہ سیوم سیوک سنگھ نے آج دعوی کیا ہے کہ ایودھیا رام جنم بھومی کا فیصلہ ہندوؤں کے حق میں آئے گا۔ واضح رہے کہ بابری مسجد۔ رام جنم بھومی کا فیصلہ 17نومبر کو آنے والا ہے۔ آ ر ایس ایس جنرل سکریٹری بھیاجی جوشی نے کہا کہ ہم فیصلہ کا بڑا بے صبری سے انتظار کررہے ہیں، ہمیں یقین ہے کہ فیصلہ ہندوؤں کے حق میں آئے گا۔

بھوبنیشور میں تین دن تک چلنے والا آکھیل بھارتیہ کریاکاری منڈل کے تین روزہ اجلاس کے اختتام پر جوشی نے ان خیالات کا اظہار کیا۔ جوشی نے کہا کہ رام مندر کی تعمیر کی ہمیں عرصہ دراز سے انتظار تھا اب امید ہے کہ ہمارا یہ انتظار ختم ہوگا۔ انہوں نے اس موقع پر این آر سی اور کشمیر سے دفعہ370کے معاملہ پر بھی بات کی۔

Read More – یہ ایک سینڈیکیڈیڈ فیڈ ہے ادارہ میں اس میں کوئی ترمیم نہیں کی ہے. بشکریہ سیاست ڈاٹ کام-

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading