رابوڑی تھانے میں بابری مسجد کی بازیابی کے لیے اذان، ختم درود شریف اور اجتماعی دُعا کا اہتمام پولیس کا حفاظتی انتظامات کے لئے سخ ت بندوبست

رابوڑی تھانے میں بابری مسجد کی بازیابی کے لیے اذان، ختم درود شریف اور اجتماعی دُعا کا اہتمام
پولیس کا حفاظتی انتظامات کے لئے سخت بندوبست
تھانے (آفتاب شیخ)
تھانے شہر کی قدیم مسلم آبادی والے علاقے رابوڑی بابری مسجد کی ستائیسویں یوم شہادت پر بابری مسجد کی بازیابی اور فسادات میں شہید ہونے والے افراد کے ایصال ثواب کے لئے ختم درود شریف، قران خوانی و ملک کی اور مسلمانوں سلامتی کے دعائیں کی گئیں۔ 6 دسمبر کا دن تاریخ میں ایک سیاہ دن مانا جاتا ہے اسی دن بابری مسجد شہید کی گئی تھی اسی کو لیکر آج رابوڑی میں
سنی دعوت اسلامی شاخ تھانے کی جانب سے بابری مسجد سانحہ میں شہداء کے ایصال ثواب کے لئے مومن پورہ جمعہ مسجد میں ختم درود شریف کا اہتمام کیا گیا تھا۔ سنی دعوت اسلامی کی جانب سے مسلسل ستائیس برسوں سے بابری مسجد کی بازیابی کے لیے اجتماعی دُعا اور ختم درود شریف و قرآن خوانی کا اہتمام کیا جاتا ہے۔ ختم درود شریف کے بعد مسجد میں بابری مسجد کی بازیابی کے لیے اور ملک اور مسلمانوں کی سلامتی کے لیے دعا فرمائی۔ دینی و سماجی کارکن ڈاکٹر حاجی محمد اصغر مقادم نے اپیل کی کہ ہمیں صبروتحمل کا مظاہرہ کرتے ہوئے امن و امان قائم رکھنا چاہیے۔ سنی دعوت اسلامی کے شعبہ خواتین کی جانب سے بھی پیر ملا احمد شاہ بابا درگاہ ہال میں بھیخواتین کے لیے ختم درود شریف اور اجتماعی دعاء کا اہتمام کیا گیا تھا۔ اس موقع پر بھاری تعداد میں عوام موجود تھی۔ مسجد اشرفیہ سنی سرکل میں بھی ختم درود شریف اور مسجد کے باہر بعد نماز جمعہ بابری مسجد کی بازیابی کے لیے اذان دی گئی اور اجتماعی دُعا کا اہتمام کیا گیا تھا۔ جس میں خطیب و امام مولانا ذوالفقار احمد اشرفی نے دعا کی اس موقع پر سینکڑوں کی تعداد میں عوام نے شرکت کی۔ وہی پولیس کا حفاظتی انتظامات کے لئے سخت بندوبست بھی نظر آیا۔

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading