ذبح کے لیے بیل کو لے جانے والے دو ملزم گرفتار ,پک اپ سمیت سات لاکھ روپے کا مال ضبط

نا ندیڑ:18جون( ورق تازہ نیوز)ذبح کے مقصد سے گاﺅونش کو غیر قانونی طریقے سے پک اپ گاڑی میں لے جانے والے دو ملزمین کو پولیس نے موقع پر ہی گرفتار کر لیا۔ پک اپ گاڑی اور گایوں کی مالیت تقریباً سات لاکھ روپے بتائی جا رہی ہے۔ضلع پولیس سپرنٹنڈنٹ ابیناش کمار کی ہدایت پر جانوروں کی غیر قانونی ترسیل کے خلاف کارروائی کی جا رہی ہے۔

اس کے تحت مالاکولی پولیس نے کامیاب کاروائی انجام دی۔واقعہ کی تفصیل کے مطابق پولیس کو اطلاع ملی کہ لوہراڈ گاو ں کی جانب جانے والی پک اپ گاڑی میں گاﺅ ونش کو غیر قانونی طور پر منتقل کیا جا رہا ہے۔ اس اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے پولیس نے گاڑی کو روکا اور اس میں موجود گایوں کو برآمد کیا۔پولیس کے مطابق، اورنگ آباد کے سلوڑ تعلقہ کے عیدگاہ نگر گلی سے تعلق رکھنے والے شیخ محبوب اور شیخ یوسف ساکن مالیگاوں کو گرفتار کیا گیا ہے۔

مالاکولی پولیس تھانے کے عملے نے یہ کارروائی انجام دی۔ضبط شدہ گاڑی، گائیں اور دیگر مال کی مجموعی مالیت سات لاکھ روپے بتائی گئی ہے۔ دونوں ملزمان کے خلاف قانونی کارروائی کی جا رہی ہے۔

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading