ٹرمپ نے ایران پر حملے کے منصوبوں کی منظوری دے دی، مگر حتمی فیصلہ نہیں ہوا: امریکی میڈیا

بی بی سی کے امریکی شراکت دار سی بی ایس نے رپورٹ کیا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے منگل کی رات ایران پر حملے کے منصوبوں کی منظوری دے دی ہے، تاہم ملک پر حملہ کرنے کا حتمی فیصلہ ابھی نہیں کیا گیا۔

سی بی ایس کو ایک اعلیٰ انٹیلیجنس ذریعے نے بتایا کہ صدر ٹرمپ نے ایران پر فوری حملے سے اس لیے گریز کیا تاکہ تہران کو اپنے جوہری پروگرام سے دستبردار ہونے کا موقع دیا جا سکے۔

یہ خبر سب سے پہلے وال سٹریٹ جرنل نے دی تھیبدھ کے روز جب ٹرمپ سے ایران کے خلاف ممکنہ امریکی کارروائی کے بارے میں پوچھا گیا تو ان کا کہنا تھا: ’میں یہ کر سکتا ہوں، اور شاید نہ بھی کروں۔‘

سی بی ایس نے پہلے خبر دی تھی کہ ٹرمپ ایران کے فورڈو نامی زیرِ زمین یورینیم افزودگی کے مرکز پر حملے پر غور کر رہے ہیں۔

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading