دیگلور:ایک کروڑ 20لاکھ کا گٹکھا ضبط

دیگلور:24ڈسمبر (ور ق تازہ نیوز)دیگلورتعلقہ کے مرکھیل تا تنبارپلی شاہراہ پر میرکھیل پولیس سٹیشن سرحد پرگشت کررہی تھی.اس وقت انھیںایک مشتبہ کنٹینر نظر آیاجسے روک دیاگیااسکی تلاشی لی گئی ۔جس میں بابا کمپنی کے120 خوشبودار زردہ تھاجس کی مالیت ایک کروڑ20لاکھ 44ہزر541 روپیوںہے ۔دیگلور تعلقہ تیلنگانہ اور کرناٹک ریاستوں کی سرحدپرواقع ہے ۔ جہاں پر ہر طرح گٹکھا‘سندھی، شراب،اوردیگر ممنوع اشیاءکی اسمگلنگ ہوتی ہے ۔اس ضمن میں ایس پی سنجے جادھو نے پولس افسران کو کاروائی کرنے کی ہدایت دی تھی ۔ دیگلورپولس نے فوری کاروائی کرتے ہوئے گٹکھے کی گاڑی کو ضبط کرلیا ۔اس کنٹینر کانمبر UP14- FT- 7198ہے ۔ اسکے ڈرائیور مہیش وشوکرما کوتحویل میں لیاگیا ہے ۔

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading