دیوبند : اے ٹی ایس کی چھاپے ماری ، جیش محمد کے دو مشتبہ دہشت گرد گرفتار: کئی طلبا حراست میں !

دیوبند ۔ 22 فروری 2019
گزشتہ رات دیوبند کے خانقاہ محلے میں اے ٹی ایس نے چھاپے ماری کی اور 10 سے 12 طلباء کو حراست میں لیا۔

حراست میں لیے گئے طلبا میں 2 کا تعلق کشمیر سے 5 کا تعلق اڑیسہ سے ہے جبکہ بقیہ طلبا کا تعلق ملک کی دیگر ریاستوں سے ہے۔ پولس کے مطابق کشمیر کے دو مشتبہ دیشت گردوں کو بھی گرفتار کیا گیا ہے جن کے نام عاقب احمد اور شاہنواز تیلی بتائے گئے ہیں. یہ دونوں پر جیش کیلئے نئے لڑکوں کی تلاش کرنا تھا.

اے ٹی ایس نے گزشتہ شب 2 بجے خانقاہ محلے میں ناز منزل میں چھاپے ماری کاروائی کی۔

اس معاملے میں اے ٹی ایس کے اعلیٰ افسران کچھ بھی بتانے سے انکار کر دیا۔

ناز منزل میں مقیم طلباء کا الزام ہے کہ اے ٹی ایس کی ٹیم نے ان کے ساتھ بھی بدسلوکی کی۔

حراست میں لیے گئے ایک دکان دار کے بھائی نے بتایا کہ ‘میں اڑیسہ کا رہنے والا ہوں یہاں پر ہماری کپڑے کی دکان ہے ہم رات دکان بند کر کے آئے تقریباً دو بجے باہر شور ہوا جیسے ہی ہم نے دروازہ کھولا تو بندوق کے ساتھ پولیس اہلکار گھر میں داخل ہو گئے اور سب کو ہتھکڑی لگا دی۔

صبح ہمیں خبر ملی کہ ایک کمرے کے سارے بچے غائب ہیں۔اُنہوں نے تقریباً 15 بچوں کو گرفتار کر کے لے گئے ہیں۔

اس معاملے میں سہارنپور ایس ایس پی دنیش کمار پی نے کہا کہ ابھی ہم اس کے بارے میں معلومات حاصل کر رہے ہیں اور پوری تحقیقات کے بعد ہی کچھ کہ سکیں گے۔

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading