کانگریس صدر سونیا گاندھی نے پارٹی کے ایک نمائندہ وفد کو شمال مشرقی دہلی کے فساد زدہ علاقوں کا دورہ کر حالات کا جائزہ لینے کے لیے کہا ہے۔ اس 5 رکنی وفد میں مکل واسنک، شکتی سنگھ گوہل، کماری شیلجا، طارق انور اور سشمتا دیو شامل ہیں۔ پارٹی کے تنظیمی جنرل سکریٹری کے سی وینوگوپال کی جانب سے جاری بیان کے مطابق یہ نمائندہ وفد متاثرہ علاقوں کا دورہ کرنے کے بعد اپنی رپورٹ کانگریس صدر کو سونپے گا۔
INC COMMUNIQUE
Congress President Smt. Sonia Gandhi has deputed a delegation of party leaders to visit the riot affected areas in Delhi. pic.twitter.com/6OvFBsYk8I
— INC Sandesh (@INCSandesh) February 28, 2020
غور طلب ہے کہ اس سے پہلے کانگریس کا ایک نمائندہ وفد جمعرات کو صدر جمہوریہ سے ملا تھا جس میں سونیا گاندھی، پرینکا گاندھی اور سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ بھی شامل تھے۔ صدر جمہوریہ سے ملنے کے بعد سونیا گاندھی نے صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا تھا کہ ہم نے وزیر داخلہ کو ہٹانے کا مطالبہ کیا ہے۔ انھوں نے کہا تھا کہ ’’دہلی میں بھڑکے تشدد کو وزیر داخلہ روکنے میں ناکام رہے۔ شمال مشرقی دہلی میں تشدد بڑھتا گیا اور لوگوں کی جانیں جاتی رہیں۔ 200 سے زیادہ لوگ زخمی ہو گئے اور حکومت خاموش تماشائی بنی بیٹھی رہی۔ ہم نے صدر جمہوریہ سے وزیر داخلہ کو ہٹانے کا مطالبہ کیا ہے۔ ہم امید کرتے ہیں کہ صدر جمہوریہ ضروری قدم اٹھائیں گے۔
واضح رہے کہ دہلی تشدد میں اب تک 42 لوگوں کی موت ہو گئی ہے اور اب تک 200 سے زیادہ لوگوں کے زخمی ہونے کی خبر ہے۔
یہ ایک سینڈیکیٹیڈ فیڈ ہے ادارہ نے اس میں کوئی ترمیم نہیں کی ہے. – بشکریہ قومی آواز بیورو