دہلی میں سیلیس ٹیکس کے دفتر میں لگی آگ

دہلی میں سیلیس ٹیکس کے دفتر میں لگی آگ

نئی دہلی۔ جمعرات کی صبح سنٹرل دہلی علاقے کے ائی ٹی او میں واقع سیلیس ٹیکس کی عمارت میں آگ لگ گئی۔ اس حادثے میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔

ائی اے این ایس سے بات کرتے ہوئے دہلی فائر سرویس کے ڈائرکٹر وپن کانٹال نے بتایا کہ مذکورہ دہلی فائیر اسٹیشن ہیڈ کوارٹرس کو 8:36بجے صبح جانکاری ملی

۔انہوں نے کہاکہ ”تیرویں منزل کے ایک چھوٹی کمرے میں آگ لگی۔

دھواں اٹھنے کے بعد ہی اس کا اندازہ لگایاجاسکے۔ اس روم میں کوئی سرکاری سامان رکھا ہوا تھا“۔جیسے ہی جانکاری ملی‘ ریجنل فائیر افیسر برائے دہلی فائیر اسٹیشن راجندر اگرول پانچ فائیر انجن گاڑیوں کے ساتھ موقع پر پہنچے۔

آگ پر 8:55تک قابو پالیاگیا۔ابتدائی تحقیقات میں یہ بات سامنے ائی ہے کہ آگ کی وجہہ شارٹ سرکٹ ہوا تھا۔ تاہم تفصیلی تحقیقات جاری ہے۔

کانٹال نے کہاکہ ”تفصیلی تحقیقات کی جارہی ہے۔ واقعہ کے وقت کمرہ بند تھا۔ دفتر بھی کھلا نہیں تھا“

Read More – یہ ایک سینڈیکیڈیڈ فیڈ ہے ادارہ میں اس میں کوئی ترمیم نہیں کی ہے. بشکریہ سیاست ڈاٹ کام-

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading