دہلی: لیفٹیننٹ گورنر نے عظیم الحق کو مقرر کیا دہلی وقف بورڈ کا سی ای او، عآپ پر لگایا تاخیر اور لاپرواہی کا الزام

دہلی میں اسمبلی انتخاب کے پیش نظر جاری سیاسی سرگرمیوں کے درمیان لیفٹیننٹ گورنر وی کے سکسینہ نے بڑا فیصلہ لیا ہے۔ انہوں نے دہلی وقف بورڈ کے سی ای او کی تقرری کو منظوری دے دی ہے۔ لیفٹیننٹ گورنر نے عظیم الحق کے نام پر مہر لگا دی ہے۔ وقف بورڈ کے سی ای او کی تقرری کے ساتھ ساتھ لیفٹننٹ گورنر نے قانونی دفعات پر عمل نہ کرنے اور معاملے میں لاپرواہی برتنے کے لیے عام آدمی پارٹی پر سخت تنقید بھی کی ہے۔

لیفٹننٹ گورنر نے کہا کہ دہلی وقف بورڈ کے سی ای او کا عہدہ 28 نومبر 2024 سے خالی ہے۔ حالانکہ حکومت نے ایک ماہ بعد سی ای او کی اضافی ذمہ داری کی تجویز بھیجی تھی۔ حکومت کی اس بے حسی اور لاپرواہی کی وجہ سے اماموں اور دیگر عہدیداروں کی تنخواہیں جاری کرنے جیسے بورڈ کے روزمرہ کے کام رک گئے تھے۔

لیفٹننٹ گورنر نے اس بارے میں مزید کہا کہ امام و متولی، جو عام طور پر غریب لوگ ہیں، سی ای او کی عدم موجودگی کی وجہ سے ان کو وقت پر تنخواہ نہیں مل پا رہی ہے۔ ان مشکلات کو مدنظر رکھتے ہوئے میں اس تجویز کو منظوری دے رہا ہوں۔

حالانکہ تقرری کے عمل میں آنے سے پہلے اس تجویز کو بورڈ کے ذریعے منظور کیا جانا چاہیے۔ اس کے علاوہ یہ مشورہ دیا جاتا ہے کہ مستقبل میں تجویز کو قانون کے التزامات کے مطابق میرے پاس غور کرنے کے لیے بھیجا جانا چاہیے۔

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading