دو گرل فرینڈ رکھنے والے نوجوانوں ہوجاییں ہوشیار! محبوبہ نے عاشق کو ایسا سبق سکھایا کہ…

جبلپور (مدھیہ پردیش): مدھیہ پردیش کے جبلپور میں ایک حیران کن واقعہ پیش آیا ہے۔ محبوب کے دھوکے سے ناراض ایک لڑکی نے اس کے گھر جا کر زبردست ہنگامہ کیا۔ ہاتھ میں پٹرول کی بوتل لیے، اس نے عاشق کے گھر کا دروازہ توڑ کر اندر داخل ہو کر پورے گھر کو آگ لگا دی۔ خاص بات یہ ہے کہ اُس وقت اس کا محبوب دوسری گرل فرینڈ کے ساتھ مندر میں شادی کر رہا تھا۔ یہ واقعہ اب علاقے میں موضوع بحث بن چکا ہے۔

اطلاعات کے مطابق یہ واقعہ جبلپور کے کُڈواری علاقے میں پیش آیا۔ لڑکے کا نام وجے سونی بتایا گیا ہے۔ جب وہ اپنی نئی محبوبہ سے شادی کر رہا تھا، تبھی اس کی سابق محبوبہ نے اس کے گھر کو آگ لگا دی۔ اس واقعے کے بعد دونوں فریقین نے پولیس میں شکایت درج کرائی ہے۔ وجے سونی کے والد کی شکایت پر آدھارتال پولیس اسٹیشن میں لڑکی کے خلاف دفعہ 332 اور 326 کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے، جبکہ لڑکی نے وجے سونی پر شادی کے بہانے دھوکہ دہی اور جسمانی استحصال کا الزام عائد کیا ہے۔

وجے سونی، زومیٹو کا ڈیلیوری بوائے

موصولہ معلومات کے مطابق وجے سونی زومیٹو کمپنی میں ڈیلیوری بوائے کے طور پر کام کرتا ہے۔ اس کی دو سال پہلے اس لڑکی سے دوستی ہوئی تھی، جو بعد میں محبت میں بدل گئی۔ وجے نے اسے شادی کا وعدہ کیا تھا، لیکن بعد میں اس نے کسی دوسری لڑکی سے شادی کرنے کا فیصلہ کیا۔ اس دھوکہ دہی سے ناراض ہو کر لڑکی نے اس کے گھر کو نذرِ آتش کر دیا۔

وجے کے خاندان نے الزام عائد کیا کہ یہ لڑکی وجے کو محبت کے نام پر دھوکہ دے رہی ہے، اور اس نے اس سے پہلے دو بار شادی کی ہے۔ دوسری طرف، متاثرہ لڑکی نے کہا:
"شوہر سے طلاق لینے کے بعد میں اور وجے سونی گزشتہ دو سالوں سے لِو-اِن ریلیشن شپ میں تھے۔ لفٹ دیتے وقت میری اس سے پہلی بار ملاقات ہوئی تھی۔ بعد میں ہم نے فون نمبر کا تبادلہ کیا اور تعلقات بڑھنے لگے۔ وجے نے مجھ سے شادی کا وعدہ کیا تھا اور دو سالوں میں گھریلو اخراجات کے لیے رقم بھی دی تھی۔”

یہ واقعہ جھوٹ، دھوکہ دہی اور جذباتی استحصال کی سنگین مثال کے طور پر ابھر کر سامنے آیا ہے، جس پر اب قانونی کارروائی جاری ہے۔

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading