دو سال بعد بڑے پردے پر ہوگی شاہ رخ خان کی واپسی، دیپکا پادوکون نے کیا انکشاف

نئی دہلی: بالی وڈ پر کئی برسوں سے راج کر رہے اداکار شاہ رخ خان سال 2018 کے بعد سے بڑے پردے سے غائب ہیں۔ سال 2018 میں آئی ان کی فلم زیرو کو ناظرین کا کچھ خاص پیار نہیں ملا، لیکن اب اداکارہ دیپکا پادوکون نے انکشاف کیا ہے کہ کنگ خان پٹھان فلم سے بگ اسکرین پر واپسی کر رہے ہیں۔ شاہ رخ خان کے مداح لمبے وقت سے اسی خوشخبری کا بے صبری سے انتظار کر رہے تھے۔

اداکارہ دیپکا پادوکون نے حال ہی میں ایک میگزین کو دیئے انٹرویو میں اپنے اپ کمنگ پروجیکٹس کے بارے میں بات کرتے ہوئے انکشاف کیا کہ شاہ رخ خان فلم پٹھان سے بڑے پردے پر واپسی کرنے جا رہے ہیں۔ دیپکا پادوکون نے کہا کہ انہوں نے شکن بترا کی فلم کی شوٹنگ شروع کی اور اس فلم کے بعد وہ شاہ رخ خان کے ساتھ فلم پٹھان کی شوٹ شروع کرنے والی ہیں۔ سدھارتھ آنند کی ہدایت کاری میں بننے جا رہی اس فلم میں شاہ رخ خان کے ساتھ جان ابراہم اور دیپکا پادوکون کے علاوہ ڈمپل کپاڈیہ بھی نظر آئیں گی۔

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading