دبئی فیشن ویک :ہندوستان کی 9 سالہ ڈیزائنر نے دھوم مچا دی

دبئی : پونے کی رہنے والی 9 سالہ ودھی کروا دبئی ورلڈ فیشن ویک میں اپنے شاندار کلیکشن کی پیشکشی کے ذریعہ سب سے کم عمر فیشن ڈیزائنر بن گئی ہے۔ انہیں اس فیشن ویک میں دنیا کی سب سے کم عمر فیشن ڈیزائنر کے طور پر متعارف کیا گیا۔ ان کے تیار کردہ کپڑے عالمی سطح پر بچوں اور نوجوانوں کیلئے بہترین ثابت ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ میں سے بڑی ڈیزائنر بننا چاہتی ہوں۔ دبئی پہنچ کر مجھے اس فیشن ویک میں حصہ لینے کا موقع ملا اور اپنی صلاحیتوں کو پیش کرنے میں بھی مدد ملی۔ انہوں نے کہا کہ میں آئندہ سال بھی دبئی آنا چاہتی ہوں اور اپنی ڈیزائنس دنیا کے سامنے پیش کرنا چاہتی ہوں۔ لندن اور ملن جیسے فیشن کی دنیا کے بڑے مراکز کے بعد دبئی بھی دوسرا مرکز بن رہا ہے۔

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading