مالیگاؤں:میت کا پکارا کرنے والے جمیل بھائی کا اچانک انتقال

مالیگاؤں(نامہ نگار) مالیگاؤں کی معروف سیاسی، شخصیت جمیل بھائی پکارے والے اس دار فانی سے کوچ کر گئے انا للہ و انا الیہ راجعون مرحوم مالیگاؤں میں جمیل پکارے والے کے نام سے جانے جاتے تھے میت کے پکارے سے لیکر اسکی تدفین تک تمام کاموں کو انتہائی خوش اسلوبی سے انجام دیتے تھے غریب میت کی آخری رسم کی ادائیگی مفت انجام دیا کرتے تھے اور لاوارث مسلمانوں کی لاش ملنے پر پولیس انتظامیہ انکی ہی مدد سے انکے کفن دفن کا انتظام کرتی تھی کوئی بھی تہوار کا موقع ہو یا کوئی دینی پروگرام موصوف اپنا مائیک و اسپیکر سسٹم مفت فراہم کیا کرتے تھے معمول کے مطابق وہ آج صبح پکارا کررہے تھے کہ اچانک گرے انہیں اطراف کے لوگوں نے اسپتال پہنچایا جہاں ڈاکٹروں نے جانچ کے بعد جواب دے دیا اس سانحہ پر پورا شہر مغموم ہے شہر کے سابق رکن اسمبلی مفتی محمد اسماعیل قاسمی، بلند اقبال، عبدالاحد انصاری اور عامر ایوبی سر نے اپنے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے اللہ پاک سے دعا ہے انکی خدمات کو شرف قبولیت بخش کر انہیں جنت الفردوس میں جگہ عطا فرمائے آمین ثم آمین

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading