
دیوبند ۔ 03؍جولائی 2019
دارالعلوم دیوبند میں زیر تعمیر فن تعمیر کا عظیم شاہکار شیخ الہند لائبریری کی تعمیری کام کی جانچ کے بارے میں پچھلے کئی دنوں سے خبریں سرگرم تھیں۔ آج ایس ایس پی سمیت کئی ضلعی حکام نے دارالعلوم پہنچ کر از خود لائریری کا مشاہدہ کیا اور یہ افواہ بھی سرگرم تھی کہ لائبریری کے اوپری حصہ میں غیر قانونی طور پر ہیلی پیڈ بنایا جارہا ہے‘ حالانکہ دارالعلوم دیوبند نے اس خبر کی تردید کردی تھی کہ یہاں کوئی ہیلی پیڈ تعمیر نہیں ہورہا ہے۔

آج دارالعلوم دیوبند پہنچے ڈی ایم اور ایس ایس پی سمیت ضعلی حکام کا مولانا سید ارشد مدنی شیخ الحدیث دارالعلوم دیوبند و نائب مہتمم مولانا عبد الخالق مدراسی نے ان کا استقبال کیا اور ذمہ داران کے ساتھ مل کر پورے طور پر لائبریری کا جائزہ لیا اور میڈیا کو بیان دیتے ہوئے کہا کہ یہ لائبریری کے بارے میں رپورٹ ملی تھی کہ یہاں پر ہیلی پیڈ تعمیر ہورہا ہے یہاں پر ایسا نہیں ہے‘ ہماری ٹیکنیکل ٹیم اس کی رپورٹ تیار کرکے پیش کردے گی۔ البتہ کچھ پرمیشنس نہیں لی گئی جس کے بارے میں ہم پورے طور پر معلوم کریں گے اور جس پر کاروائی ہو بھی سکتی یا نہیں جو کچھ قانونی طور پر ہوگا وہ کریں گے۔

اس موقع پر حکام کا کہنا تھا کہ ہماری ٹیم کے یہاں پر پہنچنے پر ذمہ داران نے بھر پور ہمارا ساتھ دیا۔ اور جانچ میں پورا تعاون کیا۔ ہم ان کے بے حد مشکور ہیں۔
