دارالعلوم حیدراباد کے سابق شیخ الحدیث ممتازعالم وعظیم محدث حضرت مولاناحسیب الرحمان صاحب قاسمی کا انتقال

حیدرآباد،24؍ڈسمبر.مولاناصادق حسامی کی اطلاع کے بموجب ملک کی نامور دینی درس گاہ جامعہ اسلامیہ دارالعلوم حیدراباد کے سابق شیخ الحدیث ممتازعالم وعظیم محدث حضرت مولاناحسیب الرحمان صاحب قاسمی(تلمیذ شیخ الاسلام حضرت مولانا سید حسین احمد مدنی ؒ) کااپنی طویل علالت کے بعد اپنے آبائی وطن بہار میں انتقال ہوگیا ہے۔حضرت شیخ الحدیث ملک و ملت کا ایک عظیم علمی سرمایہ تھے، جنہوں نے نصف صدی کے قریب علم حدیث کی شاندارخدمت انجام دی ہے ، ملک اور بیرون ملک میں آپ کے ہزاروں شاگرد علم دین کی خدمت میں مصروف ہیں ،اور دین اسلام کی سربلندی کے لئے اپنی خدمات پیش کر رہے ہیں۔ حضرت مولانا کے بہت سےشاگردوں میں مولا نارضوان القاسمی ؒ،مولانا خالد سیف اللہ رحمانی،مفتی تجمل حسین قاسمی،مولانا عبد القوی ( ناظم ادارہ اشرف العلوم حیدرآباد) مولانا عبد الحمید حسامی،مولانا فضل الرحمن رحمانی سابق صدر مدرس دار العلوم حیدرآباد کے علاوہ دیگر علماء شامل ہیں۔مولانا کے پسماندگان میں تین فرزندان اور تین دختران شامل ہیں۔نماز جنازہ کشن گنج بہار میں ادا کی جائے گی، اور تدفین ان کے آبائی قبرستان ڈابر میں عمل میں آئے گی۔مزید تفصیلات کے لئےمولانا کے فرزند مولاناحافظ مظاہر الرحمن ندوی8709297508 0پر رابطہ کیا جاسکتا ہے.

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading