خوشی غم میں تبدیل ۔۔۔ شادی کے گھر میں صف ماتم بچھ گئی، پورا خاندان غم سے نڈال

اوچ شریف: پاکستان میں شادی کے گھر میں صف ماتم بچھ گئی، پورا خاندان غم سے نڈال . تفصیلات کے مطابق جنوبی پنجاب کے شہر اوچ شریف میں شادی والے گھر میں صف ماتم بچھ گئی .۔

نجی ٹی وی چینل اے آر وائی نیوز رپورٹ کے مطابق اوچ شریف کے علاقے بستی جندو والی میں بارات لے کر گھر پہنچتے ہی دلہا دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگیا. ذرائع کے مطابق دلہا محمد اکبر بارات کے ہمراہ دلہن بیاہ کر گھر پہنچا ہی تھا کہ اسے دل کا دورہ پڑا جو جان لیوا ثابت ہوا.دلہے کی لاش کو ضابطے کی کارروائی کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading