ممبئی:2ستمبر ( ورق تازہ نیوز)مہاراشٹرمیں لاڈلی بہن یوجنا پر الزام تراشیوں کاسلسلہ جاری ہے ۔مہاوکاس اگھاڑی کے لیڈر اس منصوبہ کو لے کر مہاوتی حکومت کی تنقید کر رہے ہیں۔ تاہم، مہاوتی حکومت ریاست بھر میں ‘لاڈلی بہن’ اسکیم کے مختلف پروگرام لے رہی ہے۔ اب کہا جا رہا ہے کہ حکومت نے اس سلسلے میں بڑا فیصلہ لیا ہے۔
” اسکیم کے درخواست دہی کی تاریخ میں توسیع کی گئی ہے ۔ وزیر اعلیٰ ماجھی لاڈلی بہن یوجنا کی میعاد 31 اگست کو ختم ہو گئی تھی۔ اس کے بعد جن خواتین نے ابھی تک اس اسکیم میں اپلائی نہیں کیا ہے۔ خواتین نے سوچا کہ کیا انہیں اسکیم اور فنڈ سے محروم ہونا پڑے گا۔ تاہم اب حکومت نے ان خواتین کو ریلیف دیا ہے۔ حکومت نے یوجنا کی مدت میں ایک ماہ کی توسیع کر دی ہے۔ اسلئے درخواست نہ دینے والی خواتین نے اطمیان کی جانس لی ہے۔
اسکیم میں درخواست دینے کے لیے کتنے دن کی توسیع کی گئی ہے؟ ریاستی حکومت کی ا اس یوجنا کو پوری ریاست سے زبردست ردعمل مل رہا ہے اور دیہات میں کروڑوں خواتین نے اس اسکیم کے لیے اپنی درخواستیں بھری ہیں۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ خواتین کے بینک کھاتوں میں بھی رقم جمع ہونے لگی ہے۔ خواتین کو ماہ جولائی اور اگست کے اکٹھے 3 ہزار روپے مل چکے ہیں۔
رکھشا بندھن کے تہوار سے پہلے ہی، جیسا کہ حکومت نے خواتین کے بینک کھاتوں میں 3 ہزار روپے مختص کیے ہیں، وہیں دوسری خواتین کی طرف سے بھی اس اسکیم کو زبردست ردعمل مل رہا ہے۔ خواتین اب اس اسکیم کے لیے 30 ستمبر تک درخواست دے سکتی ہیں، جس پر کل 4500 روپے ملیں گے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ ستمبر کے مہینے میں درخواست دینے والی خواتین کو تین ماہ کے لیے کل 4 ہزار 500 روپے ملیں گے۔
ریاستی حکومت کی طرف سے کہا گیا ہے کہ چیف منسٹر ماجھی لاڈکی یوجنا کے تحت رجسٹریشن کے سلسلے میں وقتاً فوقتاً ضروری ہدایات دی جائیں گی۔ اس اسکیم سے مستفید ہونے والوں کو جولائی سے ہر ماہ 1500 روپے ملیں گے۔ اس کے مطابق پہلے دو ماہ میں ڈیڑھ کروڑ سے زیادہ خواتین کے بینک کھاتوں میں 3 ہزار روپے جمع کرائے گئے ہیں۔