اسرائیلی جیلوں میں بند فلسطینیوں کو قتل کر دیا جائے: بن گویر

تل ابیب: اسرائیل کے وزیر برائے قومی سلامتی ایتمار بن گویر نے مطالبہ کیا ہے کہ مقبوضہ دریائے اردن کے مغربی کنارے کے عوام کے لئے نئی سزائیں جاری کی جائیں اور اسرائیلی جیلوں میں بند فلسطینیوں کو قتل کر دیا جائے۔

بن گویر نے الخلیل میں کئے گئے اور 3 اسرائیلی فوجیوں کی ہلاکت کا سبب بننے والے مسلح حملے کے بعد سوشل میڈیا ایکس سے بیان جاری کیا ہے۔بیان میں بن گویر نے کہا ہے کہ "اسرائیلیوں کا زندہ رہنے کا حق فلسطینی انتظامیہ کے شہریوں کے آزادانہ حرکت کے حق پر فوقیت رکھتا ہے”۔

اس نے مطالبہ کیا ہے کہ” دریائے اردن کے مغربی کنارے میں مزید فوجی چوکیاں قائم کی جائیں اور فلسطینیوں کو گلیوں میں آزادانہ گھومنے پھرنے کی اجازت نہ دی جائے”۔بن گویر نے کہا ہے کہ "اسرائیلی جیلوں میں بند فلسطینیوں کے لئے پھانسی کی سزا کو دوبارہ سکیورٹی کابینہ کے ایجنڈے پر لایا جائے۔

مزید فلسطینی زمین پر قبضہ کیا جائیا ور غزّہ میں اسرائیلیوں کے لئے رہائشی بستیاں قائم کی جائیں "۔انتہائی متعصب وزیر بن گویر نے فلسطینی انتظامیہ کو دہشت گرد قرار دیا اور کہا ہے کہ یہ انتظامیہ دہشت گردی کی حوصلہ افزائی اور یہودیوں کے قتل کے لئے تنخواہیں دے رہی ہے۔

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading