آج ویلنٹائن ڈے دن پیار کرنے والے جوڑے سڑکوں پر ہاتھوں میں گلاب لئے نظر آتے ہیں ۔وہیں ہر طرف پھیلی محبت کی خوشبو کے بیچ ہم آپ کو بتانے جارہے ہیں اداکارہ مدھوبالا کی کہانی جس نے اپنے محبوب کے سامنے پیار کا اظہار تو کیا لیکن وہ اسے حاصل نہ کر سکی ۔
مدھو بالا کی پیدائش 14 فروری کو ہی ہوئی تھی ۔ بالی وڈ کو مغل اعظم ، برسات کی رات ، چلتی کا نام گاڑی ، مسٹر اینڈ مسز 55، ہاوڑہ برج ، محل جیسی سپر ہٹ فلمیں دینے والی مدھو بالا کی زندگی فلموں کی طرح ہٹ نہیں تھی ۔
جب مدھو بالا کی بات ہوتی ہے تو دلیپ کمار کا نام خود ہی جڑ جاتا ہے ۔ کیونکہ دلیپ صاحب ہی وہ شخص تھے جن کے پار میں مدھو بالا پاگل ہوگئی تھیں ۔ کہا جاتا ہے کہ جب وہ دلیپ کمار کی زندگی میں آئی تب وہ محض 17 سال کی تھیں ۔ دونوں کے پیار کی کہانی فلم ترانہ کے سیٹ سے شروع ہوئی ۔ مدھو بالا نے انے پیار کا اظہار دلیپ صاحب کو گلاب کا پھول بھیج کیا تھا ۔ پھول کے ساتھ انہوں نے ایک خط بھی بھیجا ، جس میں لکھا تھا اگر آپ کو مجھ سے محبت کا اظہار ہو تو اس گلاب کو قبول فرمائیں ۔ اس خط کے جواب میں دلیپ کمار نے مسکان بھرے انداز میں مادھو بالا کے عشق کی رضا مندی دے دی تھی ۔ وقت کے ساتھ ساتھ دونوں کا پیار پروان چڑھ چکا تھا ۔ پیار کے پھول دونوں کے بیچ کھلنے شروع ہی ہوئے تھی کہ مدھو بالا کے والد نے ولین کے روپ میں اینٹرل مارتے ہوئے دونوں کو جدا کر دیا ۔ ان کے والد کا ماننا تھا کہ مدھو بالا دلیپ کمار سے عمر میں کافی چھوٹی ہیں ۔ حالانکہ یہ بھی کہا جاتا ہے کہ دلیپ کمار اور مدھو بالا کے درمیان جھگڑا ہو گیا تھا ۔ جس کے بعد دونوں الگ ہوگئے ۔ جس کے بعد مدھو بالا نے گلوکار کشور کمار سے شادی کرلی تھی ۔
#MadhuBala #BirthDay #Special