پلوامہ خودکش حملہ:حملہ آورکا ویڈیو، جب میرا پیغام دیکھو گے تب میں جنت میں مزے لوٹ رہا ہوں گا

سری نگر :جموں۔کشمیر کے پلوامہ میں سی آر پی ایف کے قافلے پر حملے کے کچھ منٹ بعد دہشت گرد تنظیم جیش محمد نے حملے کی ذمہ داری لی۔ جیش محمد نے قافلے پر فدائین حملہ کرنے والے دہشت گرد عادل عرف وقاص کا ویڈیو جاری کیا۔ ویڈیو جنوبی کشمیر کے کاکا پورہ کے رہنے والے جیش کے جھنڈے کے آگے بیٹھا ہوا نظر آرہا ہے۔ اس کے آگے گرینیڈ اور جدید رائفلیں رکھی ہوئی ہیں۔ پلوامہ میں سی آر پی ایف کے قافلے پر فدائین حملہ ہوا ہے۔ اس حملے میں سی آر پی ایف کے 40 جوان شہید ہوگئے اور 45 سے زیادہ زخمی بتائے جارہے ہیں۔ خبر ہے کہ شہیدوں کی تعداد بڑھ سکتی ہے۔ویڈیو کی شروعات کرتے ہوئے وہ کہتا ہے، ” جب تک یہ ویڈیو آپ لوگوں تک پہنچے گا میں اس وقت جنت میں مزے لوٹ رہا ہوو¿ں گا۔ میں نے جیش محمد میں دہشت گردی کے طور پر ایک سال گزارا اور یہ میرا کشمیر کے لوگوں کیلئے آخری میسیج (پیغام) ہے۔

وقاض ویڈیو میں کہتا ہے کہ جیش محمد نے پہلے بھی ہندستان میں حملے کئے ہیں جیسے طیارہ اغوا، 2001 پارلیمنٹ حملہ، نگروٹا حملہ، اڑی حملہ اور پٹھان کوٹ حملہ ، ایئر بیس حملہ۔ جموں۔اس نے شمالی کشمیر کے لوگوں کو بھڑکاتے ہوئے کہا کہ جنوبی کشمیر میں لوگ ہندستان کے خلاف لڑ رہے ہیں اور اب شمالی کشمیر و سینٹرل کشمیر کے ساتھ ہی جموں کے لوگوں کے بھی لڑنے کا وقت آگیا ہے۔

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading