پاکستان کو 78 لاکھ روپے دے کر امریکی شکاری نے کیا نایاب بکری کا شکار

پشاور: ایک غیر ملکی شکاری کی طرف سے ایک نایاب پہاڑی بکری کو مارنے کیلئے پاکستان سرکار کو موٹی فیس دینے کا معاملہ سوشل میڈیا پر خوب سرخیاں بٹور رہا رہا ہے ۔ جانکاری کے مطابق امریکہ میں رہنے والے ایک شکاری نے پاکستان کو 78لاکھ روپے دے کر اس بکری کو مارنے کی اجازت حاصل کی ۔

یہ نایاب بکری گلگت بلتستان علاقے میں پائی جاتی ہے ۔ امریکی شخص نے شکار سے جڑا ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر پوسٹ کیا ہے ۔ پیشے سے بزنس مین اور شکاری ‘بری آن’ نے مقامی ٹی وی چینل سے بات کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان آنا ان کیلئے کافی معنی رکھتا ہے ، وہ تیسری بار یہاں آئے ہیں اور پاکستان میں ہر طرح کے جانوروں کا شکار کر چکے ہیں ۔ پاکستان نے مقامی لوگوں کے لئے اس بکری کے شکار پر روک لگا رکھی تھی ہے لیکن غیر ملکی کو ہر سیزن میں 12 بکریوں کے شکار کی اجازت دی جاتی ہے ۔

#AmericanHunter #Pay78Lac #Goat

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading