خطہ مراٹھواڑہ : ایک دن میں کوروناوائرس کے مزید 900 سے زائدکیسز

خطہ مراٹھواڑہ : ایک دن میں کوروناوائرس  کے مزید  900 سے زائدکیسز
اورنگ آباد، 26 اگست (یواین آئی) مہاراشٹر کے خطہ مراٹھواڑہ کے آٹھ اضلاع میں جان لیوا عالمی وبا کورونا وائرس کے 945 نئے کیسزکی تصدیق کی گئی ہے اور اسی عرصہ کے دوران 27 متاثرہ مریضوں کی موت ہوگئی۔ اس سے قبل منگل کے روز اس علاقے میں 957 نئے کیسز سامنے آئے تھے۔

صحت کے افسران نے بدھ کے روز بتایا کہ اسی عرصے کے دوران 27 کورونا متاثرہ مریضوں کی موت ہو گئی جن میں سب سے زیادہ سے سات اموات اورنگ آباد میں ہوئی ہیں اور 321 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

اس کے علاوہ ضلع لاتور میں 141 نئے کیسز اور سات اموات ، ضلع بیڈ میں 74 کیسز اور پانچ اموات ، ضلع ناندیڑ 126 کیسز اور چار اموات ، ضلع پربھنی میں 85 کیسز اور دو اموات ،ضلع جالنہ میں 81 کیسز اور ایک موت ، ضلع ہنگولی میں 13 نئے کیسز اور ایک موت اور عثمان آباد میں کورونا وائرس کے 104 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading