ححج کمیٹی آف انڈیا کامگار سنگھٹنا کی جانب سے سی ای او مقصود خا ن چیف کی میعاد میں توسیع پر استقبالیہ

ححج کمیٹی آف انڈیا کامگار سنگھٹنا کی جانب سے سی ای او مقصود خان چیف کی میعاد میں توسیع پر استقبالیہ
تھانے (آفتاب شیخ) حج کمیٹی آف انڈیا کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈاکٹر مقصود خان کی معیاد 2020 میں ختم ہورہی تھی ان کی بہترین کارکردگی کے پیش نظر ان کی معیاد میں حکومت کی جانب سے ایک سال کی توسیع کردی گئی ہے۔ جس پر ححج کمیٹی میں کام کرنے والے اسٹاف کی یونین حج کمیٹی آف انڈیا کامگار سنگھٹنا کی جانب سے سی ای او مقصود خان کو پھولوں کا گلدستہ پیش کر استقبالیہ دیا گیا۔اس موقع پر حج کمیٹی آف انڈیا کامگار سنگھٹنا کے صدر شیخ شرف الدین (شریف) ضعیف الدین کے ہمراہ دیگر اراکین بھی موجود تھے۔ شریف شیخ نے بتایا کہ ڈاکٹر مقصود خان نے چیف ایگزیکٹو آفیسر کے طور پر بہترین کارکردگی کی ہے انہوں نے حجاج کرام کو بہترین سہولیات فراہم کرنے نیز حج امور کی خدمت کے کام میں شفافیت لانے کی اہم ذمہ داری کو بخوبی ادا کیا ہے۔ موصوف نے ہی آئی اے۔ ایس کوچنگ سینٹر کو تمام تر سہولت سے مزین اور معیاری بنانے کا اہم کام انجام دیا ہے۔ اگر مقصود خان جیسی شخصیت حج ہاؤس میں مستقل طور پر انتظامی امور پر فائز رہے تو انتظامی صلاحیتوں سے حج ہاؤس کی تاریخ میں مستقل طور سے کئی تبدیلیاں رونما ہوسکتی ہے۔ شریف شیخ نے مزید کہا کہ سی ای او ڈاکٹر مقصود خان بہت ہی مثبت رویہ کے مالک ہے اور وہ ایمانداری، محنت اور لگن سے اپنے فرائض کی انجام دہی میں مصروف رہتے ہیں حج ہاؤس میں کام کرنے والے اسٹاف کے ساتھ بہت ہی شفقت سے پیش آتے ہیں ان کے معیاد میں توسیع ہونے سے حج ہاؤس اسٹاف میں خوشی کی لہر ہے۔ شریف شیخ اور دیگر اسٹاف نے مقصود خان کی معیاد میں توسیع پر خوشی کا اظہار کیا ہے اور حج کمیٹی آف انڈیا کامگار سنگھٹنا کی جانب سے نیک خواہشات پیش کی ہے۔

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading