خبر غم : ناندیڑ کی معروف شخصیت عبدالروف نواب کا انتقال

ناندیڑ:11. اگست۔(ورق تازہ نیوز) یہ اطلاع ا نتہائی افسوس کے ساتھ دی جاتی ہے کہ ناندیڑ شہر کی معروف شخصیت اور تاجر جناب عبدالروف نواب ولد عبدالحبیب نواب عمر تقریباً 62 سال کا آج 11 اگست کو صبح ساڑھے پانچ بجے حرکت قلب بند ہونے کے باعث انتقال ہوگیا ہے ۔

انکی نمازہ جنازہ آج بعد نماز عصر گنج شہیداں کربلا میں ادا کی جائے گی اور اس سے متصل قبرستان میں تدفین عمل میں آئے گی۔جلوس جنازہ ان کے آبائی مکان واقع کمھار ٹیکڑی سے نکلے گا۔

وہ ، پا شو نواب ، بابو نواب، عبدالرشید نواب عبدالقدیر نواب اور عبدالخالق نواب کے حقیقی بھائی اور عبدالسمیع وعبدالبصیر کےوالد محترم تھے۔اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ وہ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے آمین۔