
نئی دہلی، 11 اگست (یواین آئی) پورے ملک میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں 47,746 کورونا سے متاثرین کے صحتیاب ہونے سے کورونا سے ٹھیک ہونے والوں کی شرح بڑھ کر ریکارڈ 69.80 فیصدہوگئی ہے۔ مرکزی وزارت صحت وخاندانی فلاح وبہبود نے منگل کو بتایا کہ موثر کنٹینمنٹ حکمت عملی، تیزی رفتاری کے ساتھ جانچ اور معیاری طبی انتظامات کو کامیابی کے ساتھ نفاذ کرنے سے ملک میں کورونا سے صحتیاب ہونے کی شرح میں تیزی آئی ہے۔ انفیکشن کے سرگرم معاملوں اوراب تک
صحتیاب ہوئے مریضوں کی تعداد کا فاصلہ بڑھ کر ساڑھے نو لاکھ سے زیادہ ہوگیا ہے۔وزارت کی جانب سے آج جاری اعدادوشمار کے مطابق پورے ملک میں 10 اگست کو مجموعی طور سے 53,601 متاثرین ٹھیک ہوئے ہیں جس سے صحتیاب ہونے والوں کی شرح بڑھ کر 69.80 فیصد ہوگئی ہے۔ اس طرح اب تک پورے ملک میں 15,83,489 کورونا انفیکشن سے متاثرین صحتیاب ہوچکے ہیں۔ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا انفیکشن کے 53,601 نئے معاملے سامنے آنے سے اب تک انفیکشن کے شکار ہوئے لوگوں کی تعداد بڑھ کر 22,68,675 ہوگئی ہے۔ حالانکہ 10 اگست کو 47,746 انفیکشن سے متاثرین صحتیاب ہونے اور 871 مریضوں کی اموات سے انفیکشن کے سرگرم معاملوں میں محض 4,984 اضافہ ہوا ہے۔ پورے ملک میں اس وقت انفیکشن کے سرگرم معاملے 6,39,929 ہیں۔