خادمانِ اردو فورم، سولاپور کی جانب سے ایوب نلامندو کو لائف ٹا ئم اچیومنٹ ایوارڈ ملنے پر تہنیتی جلسہ۔

سولاپور(محمد مسلم کبیر)ہفت روزہ قاصد، سولاپور کے بے باک،بےلاگ مدیر و صحافی،اردو،مراٹھی کے شاعر،کالم نگارجناب ایوب نلامندو کو ان کے چالیس سالہ صحافت،سماجی وادبی خدمات کااعتراف کرتے ہوئے ماتوشری شارداتائی شندے اسمرتی”لائف ٹائم اچیومنٹ”کے شاندار ایوارڈ سے نوازے جانے پر خادمانِ اردو فورم،سولاپور کی جانب سے اُنھیں پرتپاک تہنیت پیش کی گئی۔فورم کے سکریٹری ڈاکٹر شفیع چوبدار نے اپنے تمہیدی کلمات میں قوم وملّت کے لیے جناب ایوب نلامندو کے ہمہ جہت خدمات کا،ان کے بے باک بے لاگ صحافت کا،کئی تنظیموں سے جڑ کر ان کے سماجی خدمات کا طویل جائزہ لیتے ہوئے ان کے خدمات کو اجاگر کیا اور نیک خواہشات کا اظہار کیا،اس موقع پر فورم کے جوائنٹ سیکرٹری محمود نواز نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں فخر ہے کہ خادِمانِ اردو فورم کے نائب صدر ایوب نلامندو صاحب کو شاندار ایوارڈ سے نوازے جانے پر اظہار مسرت کرتے ہوئے مستقبل کے لیے نیک خواہشات پیش کیا۔اس موقع پر فورم کے کوآرڈینیٹر رفیق خان، ڈائریکٹر عبدالمنّان شیخ،ناصرالدین الندکر اشرفی،سہیل نائیک نے بھی اپنی خوشی و مسرّت کا اظہار کرتے ہوئے دل کی عمیق گہرائیوں سے مبارکباد پیش کیں۔ ایوارڈ یافتہ ایوب نلامندو صاحب نے بڑے ہی جذباتی انداز میں اپنے مرحوم والد صاحب کو یاد کرتے ہوئے کہا کہ میں جو کچھ ہوں اور جو حاصل ہورہا ہے وہ والد صاحب کی تربیت اور رہنمائی کا صلہ ہے۔خاص خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مجھے کئی ایوارڈز ملے لیکن اس ایوارڈ سے میری جو پذیرائی ہوئی اس سے ایک نئی طاقت وقوت حاصل ہوئی ہے۔فورم کے صدر وقار احمد شیخ صاحب نے کہا کہ ایوب نلامندو کی بے باکی،صداقت پسندی،ادبی، تعلیمی سماجی خدمات کرنے کی چاہت یہ ان کے خاندانی صفات اور ان کے خون میں ہی شامل ہے۔ایسی ہمہ جہت شخصیت کو جس ادارے سے یہ ایوارڈ ملا ہمیں بے حد فخر ہے ۔مزید ان کے تعلیمی، سماجی،ادبی خدمات کو جامع انداز میں پیش کرتے ہوئے کہا کہ ان کی خدمات نئی نسل کے لیے مشعل راہ ہے۔اس تہنیتی جلسے میں ڈائریکٹر مظہر الوڑی، سراج بیجاپورے،عمران المیلکر اور کئی سرکردہ شخصیات موجود تھے فورم کے سکریٹری نے اظہار تشکّر پیش کیا۔

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading