کابل میں دینی مدرسے میں بم دھماکا؛طالبان کے ممتازعالم دین جاں بحق

کابل۔ ایجنسیاں. افغانستان کے دارالحکومت کابل میں طالبان کے ایک ممتازعالم دین شیخ رحیم اللہ حقانی بم حملے میں جاں بحق ہوگئے ہیں۔افغان دارالحکومت میں مقامی انٹیلی جنس کے سربراہ عبدالرحمٰن نے جمعرات کو اس بم دھماکے کی تصدیق کی ہے اور بتایا ہے کہ ایک دینی مدرسے میں حملہ آور نے دھماکا کیا ہے۔
طالبان کے چار ذرائع نے رائٹرز کو بتایا کہ کابل میں ایک مذہبی مدرسے میں ایک ٹانگ سے معذور شخص داخل ہوا تھا اور اس نے اپنی پلاسٹک کی مصنوعی ٹانگ میں دھماکا خیز مواد چھپا رکھا تھا جس کو اس نے دھماکے سے اڑا دیا۔فوری طور پر یہ واضح نہیں ہوسکا تھا کہ یہ شخص کون تھایااس دھماکے کے پیچھے کس کا ہاتھ کارفرما ہے۔طالبان انتظامیہ نے اس بم دھماکے کی تحقیقات شروع کردی ہے۔

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading