حیدرآباد میں15ستمبر کوبعنوان”طبی یونانی آج اور کل “سمینارکاانعقاد

حیدرآباد:(ورق تازہ نیوز)آل انڈیا یونانی طبی کانگریس اکیڈمک ونگ نئی دہلی کی جانب سے ایک روزہ سمینار بعنوان”طبی یونانی آج اور کل “کاانعقاد عمل میں آرہا ہے۔جس میں ڈاکٹر سید احمد خان صاحب سیکریٹری جنرل آل انڈیا یونانی طبی کانگریس نئی دہلی شرکت کریں گے۔ ایک روزہ پروگرام 5 سپتمبر بروز اتوار اردو مسکن حیدر آباد میں منعقد ہونے جارہا ہے ۔جس میں ہندوستان بھر سے اطباءاور ڈاکٹرز اور اسکالر شرکت کرینگے۔ پروگرام کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہے ۔ سمینار میںتمام اطباء اور ڈاکٹروں سے شرکت کی اپیل پروفیسر ڈاکٹر محمد احسن فاروقی صاحب صدر اکیڈمک ونگ نئی دہلی اور ڈاکٹر محترمہ اطہر فاطمہ۔سی ای او، سعیدہ سراج یونانی سوپر اسپیشلٹی ہاسپٹل و سیکریٹری اکیڈمک ونگ نئی دہلی نے کی ہے۔

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading